ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ملک اعجاز نے ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد کی سال 2022 کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ میں سال2022 کے دوران ٹریفک وارڈن کی طرف سے کی گئی تمام کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ سال 2022 کے دوران ٹریفک وارڈن کی طرف سے جاری شدہ عوام الناس کہ سہولت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ملک اعجاز نے سال 2022 کے دوران ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن زیشان اصغر، ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی نگرانی میں ٹریفک وارڈن کی بابت کارکردگی و ٹریفک وارڈن اقدامات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک وارڈن پولیس نے سال 2022 کے دوران ضلع ایبٹ آؓباد میں 4985موٹر سائیکل بند کئے گئے۔ جن میں 973 عد د موٹر سائیکل ان رجسٹرڈ/ اپلائیڈ فار،جبکہ 3059موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ہیلمٹ نہ ہونے کہ وجہ سے کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ 336 کمسن بچوں کے موٹر سائیکلوں کو بند کر کے مذکورہ بچوں کے والدین سے بیان حلفی لینے کے بعد چھوڑا گیا۔ اسی طرح 443 موٹر سائیکل زیردفعہ 523/550 ض ف بند کیے گئے جبکہ 831موٹر سائیکل متعلقہ
محکمہ سے رجسٹرڈ کر کے انہیں با قاعدہ نمبر آلاٹ ہوئے۔سال 2022 کے دوران ٹریفک وارڈن پولیس نے غیر قانونی منی اڈہ جات کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ضلع بھر میں مختلف اوقا ت میں 566 منی اڈوں پر پے در پے کاروائیاں کرتے ہوئے 2042 گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اسی طرح ٹریفک وارڈن پولیس نے جرمانہ اور دیگر کاروائیوں کے ساتھ ساتھ وارننگ سسٹم کو بھی بھر پور انداز میں عمل میں لاتے ہوئے 2022 کے دوران 3198 لوگوں کو معمولی غلطیوں پر وارننگ جاری کیں۔ جبکہ 3,45,084 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ اسی طرح دوران ڈیوٹی روڈ پر مختلف خلاف ورزیوں جن میں 3049 گاڑیوں کو اوور لوڈنگ سے،4989 گاڑیوں کو نو پارکنگ غیر قانونی منی اڈہ جات سے،8440 گاڑیوں پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ 3391 غیر محفوظ گاڑی چلانے، 556 گاڑیوں کو پریشر ہارن،1166 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے کاروائی عمل میں لائی گئی۔
اسی طرح ٹریفک وارڈن پولیس نے سال 2022 کے دوران بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والے 38815 ڈرائیوروں کو چالان کیا جبکہ 1795 گاڑیو ں کو زائد
سواریاں بٹھانے اور 1465 گاڑیوں کے خلاف سڑک کی غلط طرف گاڑی چلانے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ایبٹ آباد ٹریفک واڑدن پولیس نے سال 2022 کے دوران ان کاروائیوں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی سہولت کومدنظر رکھتے ہوئے جو اقدامات اٹھائے ان میں موبائل ایپ، ایف ایم ریڈیو، ہیلپ لائن، ٹریفک وارڈن ایجوکیشن یونٹ جو کہ ضلع بھر کے اداروں میں طلباء کو ٹریفک قوانین سے متعلق
آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ اہم اصولوں سے متعلق رہنمائی دیتی رہے۔ اسی طرح دور دراز کے علاقوں میں عوام الناس کی سہولت کہ خاطر ڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ بھجوائی گئی۔ جبکہ گلیات میں سیاحوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ورکشاپ موبائل،ایکسیڈنٹ ریسپانس یونٹ کو فعال کیا گیا جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہوئے۔ سیاحوں کی سہولیات کے لئے اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک وارڈن پولیس نے انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس اور وارننگ سسٹم کا اجراء کیا گیا۔
