ٹیکسلا کے قریب نایاب نسل کا تیندوا مارگلہ کی پہاڑی سے اتر کر روڈ کراس کرتے ہوئے کار سے ٹکرا گیا، اور ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی سے ٹکرانے کے باعث چوٹ تیندوے کے دماغ پر لگی،
جس کے نتیجے میں تیندوا گاڑی سے ٹکرا کر موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعے کے بعد اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف حکام موقع پر پہنچ گئے۔
