مری ٹریفک پولیس نے برفباری سیزن کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک پولیس کے270سے زیاد ہ اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس مری کے مطابق نو پارکنگ کے خاتمے اور سیاحوں کی بروقت مدد کےلئے 5لفٹر اور ایک ٹو ٹرک (کرین ) بھی مہیا کر دی گئی ہے۔
موسم سرما کے دوران برفباری سیزن میں 5شاہراہیں ون وے قراردے دی گئی ہیں جبکہ دوران برفباری سیزن مری مال روڈ پر ٹریفک کے داخلہ پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔
سیاحوں کی سہولت، بروقت مدد اور رہنمائی کےلئے سنی بینک چوکی میںٹریفک کنٹرول روم قائمکر دیا گیا ہے جہاں سے سیاحوں کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
دوران برفباری مری کے تمام داخلی راستوں پر خصوصی چیکنگ پکٹس قائم کی جائیں گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق صرف مکینکلی فٹ گاڑی اور لائسنسں ہولڈر ڈرائیور کومری میں داخلہ کی اجازت ہو گی ۔ بتایا گیا ہے کہ سیاحتی مقام مری میں تقریباً4 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے
سیاحوں کی سہولت کےلئے مختص شدہ پارکنگ ایریاکے علاوہ سنگل سائیڈ پارکنگ کی اجازت دی گئی ہے ۔مری آنیوالے سیاحوں میں برفباری کے حوالے سے آگاہی و احتیاطی پمفلٹ بھی تقسیم کے جائیں گے۔
مری کی شاہراہوں پرٹریفک قوانین و احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی بینر زبھی آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
دوران برفباری ہیوی گاڑیوں کو صرف مخصوص اوقات میں مری داخلہ کی اجازت ہو گی۔
ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدر رآمد کروایا جائے گا۔
اعلامیئے میں کہا گی ہے کہ مری ٹریفک پولیس ایک نئے عزم کے ساتھ سیاحوں کی سہولت اور خدمت کےلئے کوشاں ہے۔
تمام افسران و جوان اپنی خدمات پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے سر انجام دیں گے۔
سیاح حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے کےلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔

