قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے . حارث رؤف اور مزنا مسعود کا نکاح ہفتے کو اسلام آباد میں ہوا ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق رخصتی بعد میں ہوگی۔ نکاح کی تقریب میں دونوں دلہن نے سفید لباس زیب تن کر رکھا تھا ۔

مزنا نے مہندی والے ہاتھ پر حارث رؤف کا نام ایچ آر 150 بھی لکھوا رکھا تھا ۔ اس موقع پر دونوں کے چہروں سے مسرت عیاں تھی۔شادی کی تقریب میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی مختصر تعداد نے شرکت کی۔ حارث رؤف اور ان کی دلہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، حارث رؤف نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ ہارس رؤف اور مزنا ملک کلاس فیلو ہیں۔
