بھارتی فوج کا ایک ٹرک خوفناک حادثے کا شکار ہو کر پہاڑ سے نیچے آگرا جس کے نتیجے میں 3 جونئر کمیشنڈ افسران سمیت 16 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک حادثہ ریاست سکم کے شمالی علاقے میں پیش آیا جہاں زیما کے علاقے میں بھارتی فوج کا ایک ٹرک پہاڑی سڑک سے نیچے جا گرا جس میں اب تک تین افسروں سمیت 16 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس حوالے سےموصولہ تفصیل کے مطابق بھارتی فوج کی تین گاڑیوں کا قافلہ جمعہ کی صبح تھانگو کی طرف روانہ ہورہا تھا کہ اس دوران قافلے میں شامل ایک ٹرک بے قابو ہوکر پہاڑی سڑک سے لڑھکتا ہوا گہری کھائی میں جاگرا۔حادثے کے فورا”بعد علاقے میںریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا اور ٹرک سے 4 فوجیوں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرک کے اس حادثے میں تین جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور 13 سپاہی جان کی بازی ہار گئے۔
