سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور سابق نیوز اینکر ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے جو آج کے سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کی سب سے بڑی خبر بن گئی ہے ۔ 49 سالہ ریحام خان نے
36 سالہ مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی ہے اور اس کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، ریحام خان کی جانب سے اپنے ٹویٹر اکاؤنت پر جو پہلی تصویر شیئر کی گئی اس کے ساتھ انہوں نے انگریزی میں لکھا ، just married .
جس کے بعد ہر طرف سے ری ٹویٹس اور مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، اور سوشل میڈیا پر نئے شادی شدہ جوڑے کی یہ تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔ ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ آئی بی اے کے گریجویٹ ہیں اور ریحام خان ان کی دوسری بیوی ہیں۔ ریحام خان کے مطابق ان کے نکاح کی تقریب امریکہ کے شہر سیٹل میں ہوئی جس میں 36 سالہ دولہا بلال کے والدین کے علاوہ ریحام خان کے بیٹوں نے شادی کے گواہ اور وکیل کے طور پر شرکت کی
واضح رہے کہ ریحام خان ٹی وی اینکر رہ چکی ہیں اور 2014 میں تحریک انصاف کےد ھرنے کے دوران ہی ان کی عمران خان سے ملاقاتیں ہوئیں جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ ریحام خان اور عمران خان شادی کا اعلان جنوری 2015 میں ہوا تھا تاہم یہ شادی اکتوبر 2015 میں ٹوٹ گئی۔ ریحام کی پہلی شادی لندن میں مقیم ڈاکٹر اعجاز سے ہوئی تھی۔ فوری طور پر زیادہ تفصیل دستیاب نہیں ہو سکی کہ ان کے تیسرے شوہر کون ہین تاہم سوشل میڈیا پر دستیاب تصاویر کے مطابق وہ ایک پڑھے لکھے اور خوش شکل انسان ہیں۔



