گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے رات گئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو یہ کہتے ہوئے ڈی نوٹیفیائی کر دیا ہے کہ وہ اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے باعث صوبائی اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں۔گورنر کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی کابینہ تحلیل کی جاتی ہے تاہم نئے وزیر اعلیٰ کے آنے تک پرویز الہی قائم مقام وزیر اعلی رہیں گے۔
دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے گورنر کے حکم نامے پر عدعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ
گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفی کیشن کی کوئ قانونی حیثئت نہیں، پرویز الہیٰ اور صوبائ کابینہ بدستور اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی، گورنر کے خلاف ریفرینس صدر کو بھیجا جائیگا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

