مری کے علاقے شوالہ مسیاڑی ایکسپریس وےلنک روڈ پر کٹائی کے دوران بھاری چٹان سرک کرروڈپرآ گری
چٹان گرنے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور مقامی لوگوں اور سیاحوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عینی شاہدیں کے مطابق پہاڑ کی کٹائی کی وجہ سے بھاری چٹان سڑک پر گر گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہین ہوا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرکاری سطح پر پابندی کے باوجود مری میں پہاڑوں کی کٹائی اور تعمیرات کا سلسلہ بند نہیں ہو سکا اور اس حوالے سے متعلقہ حکام نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
