Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سی ٹی ڈی آفس بنوں میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری

1 3

سی ٹی ڈی آفس بنوں میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری

اسلام آباد (کوہسارنیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی آفس بنوں میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے، آپریشن کی مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن جلد مکمل ہو جائے گا، جس کے بعد کارروائی کی مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ آج صبح کی کارروائی کے دوران بنوں میں سکیورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی کی عمارت میں موجود دہشت گردوں سے 2 روز تک مذاکرات ہوئے لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد عمارت میں آپریشن کی ذمہ داری سکیورٹی فورسز کو تفویض کی گئی تھی۔
دوسری جانب سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر تمام دہشت گردوں کو ہلاک کئے جانے کے بعد سرچ آپریشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 7 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز بنوں میں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا اور اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا جس پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بنوں میں سکول بند ہیں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جب کہ علاقے میں موبائل فون سروس بھی مکمل طور پر بند ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481