وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے پنجاب کےعلاقے لودھراں میں کارروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرحوم ایم این اے اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کو گرفتار کیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ ملزمہ کو متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیاہے۔
حکام کے مطابق مرحوم کی بیٹی نے ملزمہ دانیہ شاہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
دوسری طرف دانیہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کوپولیس اور کچھ افراد نےگھر میں گھس کر گرفتار کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دانیہ شاہ عامر لیاقت کی زندگی میں ہی لڑائی جھگڑے کے بعد ان سے علیحدہ ہو گئی تھی تاہم عامر لیاقت کی پراسرار موت کے بعد اس نے ایک بار پھر مرحوم کے حوالے سے ہمدردانہ بیانات دینا شروع کر دئے تھے۔
