گورنمنٹ ہاٸی سکول چمیالی کےپرنسپل کوڈاکوٶں نےان کے سٹاف سمیت ٹھنڈیانی گھٹی کےمقام پر گن پوٸنٹ پرلوٹ لیا۔ اس حوالے سے موصولہ
تفیصلات کےمطابق گورنمنٹ ہاٸی سکول چمیالی کےپرنسپل اپنےسٹاف سمیت سکول سےچھٹی کرکے ڈریںور لیاقت
( جواسی سکول کاچوکیداربھی ھے) کےساتھ چمیالی سےایبٹ آبادجارہےتھےکہ ٹھنڈیانی گھٹی کےمقام پر 2 نامعلوم مسلح ڈاکوٶں نے راستے میں روک کر گن پوٸنٹ پرلوٹ لیا ۔ڈاکوؤں نے پرنسپل اور سٹاف کو نقدی کےساتھ ساتھ موبائل اورکلاٸ گھڑیوں سےبھی محروم کردیا
واقعے کے بعد تھانہ نواہ شہرپولیس موقع پر پہچ گئی، اور ضروری معلومات جمع کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ایبٹ آباد میں سرکاری سکول کے پرنسپل سٹاف سمیت لٹ گئے
