مانسہرہ میں زمین کے تنازعے پر دو گروہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
تھانہ خاکی میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اچھڑ نالہ اراضی تنازعہ پر محمد زمان نامی شخص نے فائرنگ کر کے محمد شفیق اور محمد فیاض کو شدید زخمی کر دیا۔ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد شفیق کی موت واقع ہو گئی۔ تھانہ خاکی میں اقدام قتل اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ اراضی تنازعات کی وجہ سے کئی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے اور آئے دن اس قسم کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
