Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اخبار فروش یونین راولپنڈی کےزیر اہتمام دعائیہ تقریب

اخبار فروش یونین راولپنڈی کےزیر اہتمام دعائیہ تقریب

راولپنڈی (کوہسار نیوز) اخبار فروش یونین راولپنڈی کےزیر اہتمام دعائیہ تقریب آج بروز بدھ سہہ پہر تین بجے اخبار مارکیٹ راولپنڈی میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں اخبار فروش یونین راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عقیل احمد عباسی کے بڑے بھائی حاجی شکیل احمد عباسی،

سابق صدر آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن آزاد کشمیر سردار انور سدھن اور سینئر اخبار فروش رہنما ممتاز اعوان

سمیت تمام مرحومین کی مغفرت و ایصال ثواب کے لیے خشوع و خضوع کے ساتھ دعا کی گئی۔

عمرے کی سعادت حاصل کر کے آنے والے احباب نے آب زم زم اور کھجوروں سے حاضرین کی تواضع کی۔

تقریب کے اختتام پر کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عقیل عباسی نے کہا کہ گزشتگان کو یاد رکھنا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کا اہتمام کرنا قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اخبار فروش اخباری صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

مگر بدقسمتی سے پرنٹ میڈیا کے حالیہ زوال کے تناظر میں اخبار فروشوں کے حالات کار کی بہتری کیلئے حکومت

اور مالکان اخبارات میں سے کسی نے خاص توجہ نہیں دی، مگر اخبار فروش اب بھی خلوص نیت اور ایمانداری کے ساتھ

اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور انشااللہ ایک بار پھر اخباری صنعت عروج حاصل کرے گی۔

IMG 20221207 160919 956


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481