Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیرتوانائی خرم دستگیر نےچوبارہ میں 100 میگاواٹ سولرپلانٹ کا افتتاح کردیا

Federal Minister for Energy Power Division Engr Khurram Dastgir Khan inaugurating 100 MW Zhenfa Solar Power Plant at Chaubara near Layyah MD NTDC Engr Dr Rana Abdul Jabbar Khan andCEO Zhenfa So
 وفاقی وزیر  توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سستی اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے جنوبی پنجاب میں 100میگاواٹ کا زینفا سولر منصوبہ تیارکرلیاگیاہے۔ منصوبے سے پیدا ہونے والی فی یونٹ بجلی کی قیمت 9روپے ہوگی اور 100میگاواٹ سولر بجلی درآمدی ایندھن کی جگہ لے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع لیہ کے علاقہ چوبارہ میں سورج کی روشنی (سولر) سے 100 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا آغاز 2015ءمیں ہوا تھا اور اس سے سالانہ 30ملین امریکی ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی قیادت میں بجلی کے سستی ذرائع سے حصول کےلئے پالیسی بنائی گئی ہے جس میں ملک کے مختلف علاقوں میں ہزاروں میگاواٹ بجلی سولر سے پیدا کی جائے گی اور آئندہ ملک میں بجلی بنانے والے تمام کارخانے مقامی ایندھن سے بجلی پیدا کریں گے۔
درآمدی تیل، فرنس آئل اور کوئلے کی کھپت کم کرکے زرمبادلہ بچایاجائے گا۔ حال ہی میں جھمپیر میں ہوا سے بجلی بنانے کے 110 میگاواٹ کے منصوبے کا آغاز کردیاہے جبکہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا میں 880 میگاواٹ کے سکھی کناری ہائیڈ روپاورپراجیکٹ پر کام شروع کیاگیاہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تیزی سے ماحول دوست اور سستی بجلی کے پیداواری منصوبوں پر کام کررہی ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔ صوبہ سندھ کے تھر میں مقامی کوئلے سے 1320 میگاواٹ سستی بجلی کی پیداوار کے شنگھائی الیکٹرک پاور پراجیکٹ آئندہ مہینے سے بھرپور استعدادکے ساتھ بجلی فراہم کریگا جس سے پاکستان میں کسانوں کے ٹیوب ویلوں، صنعتکاروں کی صنعتوں، تاجروں کے کاروبار کو پھلنے پھولنے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو مہنگی بجلی سے چھٹکارا دلوانے کےلئے سستی بجلی کی پیداوار کےلئے حل نکال رہے ہیں جس سے 7 سے 8 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا ہوگی اور عوام کے بھاری بھر کم بلوں میں واضح کمی آئے گی۔
ملک کی ترقی کے سفر کو مزید بڑھانے کےلئے مقامی کوئلے، پانی، ہوا اور سورج سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کو فروغ دیاجارہاہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ (PPIB) شاہجہان مرزا، منیجنگ ڈائریکٹرنیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (NTDC) انجینئر ڈاکٹر عبدالجبار خان اور اٹلس گروپ سے عمران شیرازی نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے جس سے سب سے زیادہ میپکو کو ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481