مری شہرکے بعض علاقوں سمیت قرب و جوار کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے گیس کی سپلائی معطل ھے جس سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی پیشگی اطلاع یا تسلی بخش جواب نہیں دیا جاتا۔
مقامی لوگوں کے مطابق شوالہ۔ہل ڈھولو۔اوڑہ۔سانٹھی ۔بانسرہ گلی اوردریاگلی سمیت مری کے نواح میں مختلف مواضع جات میں شدید سردی کے دوران آئے روز گیس سپلائی میں تعطل نے محکمہ سوئی نادرن گیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ مری میں گزشتہ کئی ہفتوں سے گیس کی بندش کاسلسلہ جاری ہے۔
محکمہ گیس کے مقامی افسران اورعملے کے نوٹس میں باربارلانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو رہا ۔محکمے کے افسران کی طرف سے لائن میں خرابی دورکرنے اورگیس پریشر بڑھانے کی یقین دہانی کرادی جاتی ہے مگر عملا” کچھ نہیں کیا جاتا، صارفین نے خبردار کیا ہے کہ اگران کی مشکلات دور نہ کی گئیں تومحکمہ کے خلاف شدید احتجاج احتجاج کیا جائے گا اور سڑک بلاک کرنے سمیت کوئی بھی آپشن اختیار کیا جا سکتا ہے۔
