ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
یہ سوال اب زبان زد عام ہے کہ مسلم لیگ ن ایبٹ آباد اور سرکل بکوٹ میں حقیقی کارکنوں سے دور اور سرمایہ داروں کے قریب ہونے سے اپنی مقبولیت کھو رہی ہے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت سرکل بکوٹ کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہے سینئر رہنما ہوش کے ناخن لیں، کارکنوں کو راست اقدام پر مجبور نہ کیا جائے۔ یہ بات مسلم لیگ ن کے ڈویژنل نائب صدربرائےسوشل میڈیا ہزارہ ناصر سوار عباسی نے ایک بیان میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ مرکزی قیادت سرکل بکوٹ میں پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کررہی ہے جس کی وجہ سے سرکل بکوٹ میں پارٹی کے ورکرز میں سخت مایوسی پائی جا رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے سرکل بکوٹ کو ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کیا گیا سردار مہتاب عباسی اور ایم این اے مرتضی جاوید عباسی نے سرکل بکوٹ کے حوالہ سے افسوسناک خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ پارٹی کی مادر ونگ یوتھ ونگ سمیت تمام ونگز میں سرکل بکوٹ کو نمائیندگی نہیں دی جا رہی۔علاوہ ازیں تحصیل ایبٹ آباد کنوینئر کے حوالے سے سرکل بکوٹ کے متفقہ امیدوار عوام دوست کارکن عبدالجبار عباسی ایڈووکیٹ کے بجائے سرمایہ دار دوستوں کو ٹکٹ سے نوازنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ناصر سوار کا کہنا تھا کہ اگر سرکل بکوٹ کے ورکرز کو مطمئن کرنا ہے تو 8 یوسیز کے نماہندہ وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کروائی جائے، اس وقت تعمیر سرکل بکوٹ پیکج کی اشد ضرورت ہے۔
ناصر سوار عباسی نے پاکستان تحریک انصاف اور ایم پی اے نزیر احمد عباسی پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے حکومت میں ہوتے ہوئے سرکل بکوٹ کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیاہے۔ نہ ڈگری کالج بکوٹ بن سکا نہ تحصیل بکوٹ نہ نتھیا گلی بکوٹ روڈ کوہالہ نمبل روڈ سمیت کوئی بڑا پراجیکٹ لاسکے، ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاموں میں بھی من پسند ٹھیکداروں کو نوازا جارہا ہے ۔اسی طرح مسلم لیگ کے وقافی وزیرمرتضی جاوید عباسی نے بھی سرکل بکوٹ سے سوتیلا سلوک روا رکھا ھے، عوام سرکل بکوٹ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے انتقام لیں گے ۔
