مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما بیگم نجمہ حمید راولپنڈی میں انتقال کر گئیں۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
بیگم نجمہ حمید پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رکن تھیں۔وہ بیگم طاہرہ اورنگزیب کی بہن اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ تھیں، وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں اور جمعہ کے روز راولپنڈی کے اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔
بیگم نجمہ حمید مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے دو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئیں۔
