راولپنڈی پیرودھائی سے مولیا (بکوٹ) جانے والی کوسٹر بدقسمتی سے عباسیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی ۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق کوسٹر اپنے مقررہ وقت پر جمعہ کی صبح سوا سات بجے راولپنڈی سے مولیا کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ جب وہ سوا نو بجے کے قریب عباسیاں چوک پہنچی تو حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مقامی لوگوں نے تمام مسافروں کو بہ حفاظت کوسٹر سے نکال لیا۔
