سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے چھم گھڑی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے چار مکانات جل کر راکھ ہوگئے۔
ایس ایچ او تھانہ بحرین سرباز خان کے مطابق آتش زدگی سے شاہ وزیر، خوشحال خان، رسول خان اور مذوب خان کے مکانات مکمل طور پر جل گئے۔ جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان اور فرنیچر بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔
آگ سے قریبی مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو اور ٹی ایم اے کی فائر بریگیڈ کی گاڑی نہیں پہنچ سکی۔ تاہم مقامی لوگوں کے ساتھ انتظامیہ نے آگ پر قابو پالیا ۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسسٹنٹ کمشنر بحرین محمد اسحاق فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ خاندانوں کو سلپینگ بیگز اور کمبل سمیت دیگر امدادی اشیاء فراہم کیں ۔
