مری کے علاقے چٹوڑ انگوری روڈ پر زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہو گیا۔ گولی لگنے سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔
ذرائع کے مطابق 37 سالہ فضل کریم ولد جہانگیر ساکن چٹوڑ نزد ایکسپریس وے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ نعش کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ حادثہ کی اطلاع متعلقہ پولیس آفس کو بھی فراہم کردی گئی ہے۔
واقعے کے بعد مشتعل افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر آگئے اور مری روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
