ماجد ستی ایکشن کمیٹی کے ارکان سے خطہ کوہسار اور راولپنڈی کی وکلاء برادری کےنمائندوں نے ملاقات کی اور انہیں بھرپور قانونی حمایت کا یقین دلایا۔میزبانی کے فرائض راجہ احسان ستی ایڈوکیٹ نے ادا کیے جبکہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ آصف شفیق ستی اور راجہ ثنااللہ خان ستی نے وکلا نمائندوں سے کیس کے تمام قانونی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر مقدمے کے مدعی اور مقتول ماجد ستی کے چچا حاجی ارشد سستی کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا گیا۔
اجلاس میں نائب صدر راولپنڈی بار آنسہ ستی ایڈوکیٹ کے علاوہ ممبر پنجاب بار کونسل عباسی ایڈوکیٹ، شوکت ستی ، اجمل ستی اور افتخار ستی سمیت دیگر وکلا نے شرکت کی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے اسلام آباد پریس کلب پر ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس میں مقدمہ کے ملزم فرخ کھوکھر کو حاضری سے استثنیٰ دینے کے خلاف قانونی لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا جبکہ استثنیٰ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا پہلے ہی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ماجد ستی ایکشن کمیٹی سے وکلاء برادری کے ارکان کی ملاقات
