Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آصف زرداری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات میں کیا طے پایا؟

8746a481 d293 4752 b8c5 4c84d73fac21

 

سابق صدر  اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمیں آصف علی زرداری  منگل کی شام وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے  اچانک وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےان کا استقبال کیا۔  حکومتی ذرائع کے مطابق سابق صدر نے وزیراعظم کی مزاج پرسی کی جو حال ہی میں کرونا میں مبتلا ہو گئے تھے جس پر  شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ بھی  ادا کیا۔

ملاقات میں شہبازشریف اورآصف علی زرداری نے ملکی  سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اگرچہ اس ملاقات کے اصل مقصد کے حوالے سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی تاہم آرمی چیف کے تقرر کے تناظر میں ملاقات کو اہم قرار دیا جارہا ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات کے چند گھنٹے بعد آرمی چیف سے متعلق سمری بھی وزیر اعظم ہاؤس کو بھجوائے جانے کی خبر سامنے آئی اور اس طرح اس اہم اور حساس ترین عہدے پر تقرری کے حوالے سے کئی روز سے جاری ابہام دور ہو گیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481