Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فنڈ جاری نہ کرنے پر کے پی حکومت کیخلاف بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج

e5db94e1 9ce2 49e5 a156 bed5227345fa

کے پی حکومت کی طرف سے صوبے میں بلدیاتی الیکشن ہوئے آٹھ ماہ کاعرصہ گزرنے کے باوجود بلدیاتی سسٹم کوغیرفعال رکھنے، اور ترقیاتی فنڈ جاری نہ کرنےپر مانسہرہ کے بلدیاتی نمائندوں نے پیر کو  احتجاجی مظاہرہ کیا، ڈی سی آفس تک ریلی  نکالی گئی۔ 24 نومبر کوپشاور صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنے کااعلان کر دیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور الیکشن کمیشن سے ازخودنوٹس لینے کامطالبہ۔

تحصیل مانسہرہ کے بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے تحصیل کونسلز۔ویلج ونیبرہوڈ کونسلز کو ترقیاتی فنڈ کی عدم فراہمی پر مانسہرہ میں احتجاج کیا۔ پریس کلب ہال مانسہرہ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چئیر مین مانسہرہ شیخ محمدشفیع تحصیل چئیرمین بالاکوٹ ایمی شاہ ۔تحصیل چیئرمین بفہ پکھل سردارشاہ خان۔ تحصیل کونسل ممبران نادرخان ۔بشارت علی ۔اسرار احمدعدنان کھٹانہ یاسرخورشید اور دیگر نے کہاکہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کو آٹھ ماہ سے زائد کاعرصہ گزرنے کے باوجود بلدیاتی سسٹم کوغیر فعال رکھاہواہے۔ بلدیاتی اداروں کے لیئے مختص فنڈ جاری نہیں کئے گئے یہاں تک کہ  تحصیل سطح پرپریذائیڈنگ آفیسر کے انتخابات تک نہیں کرائے گئے جس سے تحصیل کونسلوں کے ابھی تک اجلاس تک منعقد نہیں ہوسکے اورنہ ہی تحصیل کومتعلقہ محکمے منتقل کرکے بجٹ کے اختیار دئیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کوفنڈ نہ ملنے سے عوامی مسائل حل نہیں ہورہے۔جس سےبلدیاتی ادارے بھی غیرفعال ہیں ہم بلدیاتی نمائندوں اور عوام کے حقوق کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے ۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جمعرات کے روز پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے صوبہ بھر کے نمائندے احتجاجی دھرنابھی دیں گئے۔اس موقع پر متفقہ طور پرقرارداد کی بھی منظوری دی گئی مطالبہ کیاگیا کہ بلدیاتی اداروں کوفوری طور پرفعال کرکے فنڈز جاری کئیے جائیں ۔ویلج نیبرہوڈکونسلز کی سطح پرچئیرمینز کے چیک دستخط کوبحال کیاجائے۔احتجاجی مظاہرین نے ڈی سی آفس تک ریلی بھی نکالی اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کوپاس شدہ قرارداد پیش کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481