حسن سدپارہ، سدپارہ گاؤں، سکردو کے رہنے والے پاکستانی کوہ پیما تھے۔ انھوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سمیت کے ٹو ،گاشر برم -1، گاشر برم -2، نانگا پربت، بروڈ پیک جیسے آٹھ ہزار فٹ بلند پہاڑ سر کیے۔
کوہ پیمائی میں اعلٰی کارکردگی پر حکومتِ پاکستان نے حسن سدپارہ کو 2008 میں تمغہ حسن ِ کارکردگی سے نوازا۔
حسن سد پارہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی تھے۔ ان کا انتقال 21 نومبر 2016 کو راولپنڈی میں ہوا۔
