مری کے تھانہ پتریاٹہ پولیس کی کاروائی،ملزم کو گرفتار کر کے ایک عدد پسٹل30بور بمہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا
کوہسار ڈویژن پولیس کے مطابق ملزم کاشف علی ولد مطلوب حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ملزم کے خلاف کاروائی ایس ایچ او تھانہ پتریاٹہ عمر صدیق گجر اور ان کی ٹیم اے ایس آئی ماجد الیاس نے کی،
ایس پی کوھسار فیصل سلیم نے پولیس پارٹی کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ منشیات،اورناجائزاسلحہ ،اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں ،
