پہاڑی زبان کے سینئیر لکھاری اور پہاڑی زبان میں سیرت النبی پر منفرد کتاب "اساں نے نبی پاک ہور” کے مصنف محبت حسین اعوان کی کتاب "تاریخ کوہسار کے عباسی” کی تقریب رونمائی و پذیرائی 17 نومبر کو دن ساڑھے بارہ بجے بہ مقام راجہ ریاض روڈ سٹی کورٹ، کراچی میں منعقد ہو رہی ہے۔
تقریب کی صدارت جناب محمد سلیم منگریو، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان و سابق صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، کراچی کریں گے۔
جب کہ مہمان ہائے خصوصی جناب شفقت حسین عباسی، صدر انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان اور جناب امتیاز عباسی ، سرپرست اعلی انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان اور چیف ایگزیکٹو امتیاز سپر سٹورز ہوں گے۔
کراچی میں موجود کوہسار سے تعلق رکھنے والے احباب سے منتظمین نے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
بعد از تقریب رونمائی ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
