Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انگلینڈ دوسری بار ٹی20 ورلڈکپ کا چیمپیئن بن گیا

1 5

میلبرن(کوہسار نیوز) انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
میلبرن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم کے اوپنرز ابتداء سے ہی پریشانی کا شکار نظر آئے، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ رہا، اوپنر ایلکس ہیلز ایک رن بناکر جلد وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان جوز بٹلر نے 26، فل سالٹ 10 اور ہیری بروکس 20 رنز بناسکے تاہم مڈل آرڈر میں بین اسٹوکس نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد وسیم جونئیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے اوپنرز ناکام رہے جبکہ مڈل آرڈر بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، کپتان بابراعظم 32 اور شان مسعود 38 رنز بناکر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 15، محمد حارث 8، شاداب خان 20، محمد نواز 5، محمد وسیم جونئیر 4، افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 3، عادل راشد اور کرس جورڈن نے 2، 2 جبکہ بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481