یوم اقبال کے سلسلے میں اقبال اکادمی پاکستان نے گورنمنٹ کوئین میری گریجوایٹ کالج لاہور کے اشتراک سے’’تعلیمات اقبال اور تربیت جوانان ملت‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ سیمینار کی صدارت جسٹس ناصرہ اقبال نے کی ۔کلیدی گفتگو پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین (ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان) نےکی ۔پروفیسر ڈاکٹر ثمرہ عمران (پرنسپل ، گورنمنٹ کوئین میری گریجویٹ کالج ،لاہور) نے کلمات تشکر پیش کیے۔
پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمات اقبال ہر دور کے نوجوان کے لیے ہیں۔ علامہ اقبال کے کلام میں نوجوانان ملت کے لیے مکمل رہ نمائی موجود ہے۔ علامہ اقبال کے کلام میں نوجوانان ملت کے سوالوں کے جواب ملتے ہیں نیز خواتین کے حوالے سے بھی مکمل رہ نمائی موجود ہے ۔علامہ نے حقوق نسواں کی بات نثر میں بھی کی ہے۔ اقبال کا کلام آج کے دور میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کام کرنے والی خواتین کی رہ نمائی کرتا ہے۔
