نیوزالرٹ
مری پولیس کی تیز رفتار گاڑی نے جی پی او چوک کے قریب، سیروز ہوٹل کے سامنے کھڑے غریب شخص کو کچل ڈالا۔ شدید زخمی ہونے والے شخص کا نام شاہد بتایا جاتا ہے۔ جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری لے جایا گیا لیکن ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کا دوسرا غیر انسانی پہلو یہ تھا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گاڑی سنی بنک پولیس چوکی کی ہے۔
عذر یہ پیش کیا جا رہا ہے کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ چوکی انچارج، سنی بنک، شاہد رسول بھی گاڑی میں موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس ہسپتال میں زخمی شخص کے ساتھ گئی تھی لیکن پھر موقع دیکھ کر وہاں سے گاڑی لے کر غائب ہو گئے۔
