Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جناب نسیم عباسی کی خوبصورت غزل

Picsart 22 11 06 11 30 26 404

محرومیوں کا یوں بھی ازالہ کیا گیا
بینائی جا چکی تو اجالا کیا گیا

ہر بات میں مبالغہ آرائیاں ہوئیں
ہر فیصلہ منافقوں والا کیا گیا

وہ چابیاں تھیں جیب کے اندر پڑی ہوئی
جن کو تلاش توڑ کے تالا کیا گیا

دہلیز ہے مکان کی چھت سے لگی ہوئی
کس بے حسی سے پست کو بالا کیا گیا

اکثر سفارشات سے منصب عطا ہوئے
ذرے کو ہم رکابِ ہمالہ کیا گیا

یاروں کی کارکردگی اتنی رہی نسیم
کچھ دیر کاغذات کو کالا کیا گیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481