جڑواں شہروں میں آج بہ روز ہفتہ شام سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے ساتھ ہی موسم میں تبدیلی کے آثار بھی نظر آ رہے ہیں۔ ہوا میں خنکی کا احساس ہے جس کی وجہ لوگوں نے گرم کپڑے صندوقوں سے نکال لیے ہیں۔
ادھر مری اور گلیات میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
