آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بہارہ کہو بائی پاس کے حوالے سے دائر پٹیشن پر اہل کوہسار کا موقف جلیل اختر عباسی ایڈوکیٹ نے پیش کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت کی تاریخ 11 نومبر بروز جمعہ طے کی ہے جس میں اس حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔
سماعت کے دوران جلیل اختر عباسی، شکیل عباسی، سردار شکور، شبیر عباسی، عقیل عباسی، سجاد الحسن عباسی و دیگر موجود تھے۔
یاد رہے کوہسار یونائیٹڈ فرنٹ کے بہارہ کہو اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس منصوبے کے حوالے سے سٹے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔
- جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ قائد اعظم یونیورسٹی بارگیننگ کے ذریعے اس بائی پاس روڈ پر پٹرول پمپ اور کنسرٹ ہال بنانے کی اجازت چاہتی ہے۔
