اسد عمر اور میاں اسلم اقبال کا وڈیو بیان سامنے آیا ہے کہ انھیں چئیرمین تحریک انصاف کی طرف سے ہدایت ملی ہے کہ ان کی طرف سے لوگوں کو بتایا جائے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ذمہ دار شہباز شریف ، رانا ثناء اللہ اور ایک اعلی سرکاری افسر ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ تینوں کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر پی ٹی آئی ملک گیر احتجاج شروع کرے گی۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ ان تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جا رہی ہے۔
اسد عمر نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق عمران خان کو دو تین گولیاں لگی ہیں۔ ان کا علاج جاری ہے اور وہ اب خطرے سے باہر ہیں۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ظالمانہ، بزدلانہ اور وحشیانہ حملہ جو عمران خان پر ہوا اس کی مثال شاید پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ انھوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو ایف آئی آر کے لیے بیان دے رہے ہیں۔ نیز وزیر اعلی نے بھی جے آئی ٹی بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
