پنجاب آرٹس کونسل مری میں طلبا کے مابین تقریری مقابلہ نو نومبر کو ہوگا
بہ سلسلہ یوم پیدائش حکیم الامت علامہ اقبال سکولوں کے طلبا کے مابین تقریری مقابلہ پنجاب آرٹس کونسل مری میں نو نومبر بہ روز بدھ ہو گا۔ تقریب کا آغاز صبح دس بجے ہو گا۔ تقریب میں مختلف سکولوں کے طلبا کے علاوہ اساتذہ، مختلف شعبہ ہائے حیات کی مختلف شخصیات اور اہل علم و سخن شرکت کریں گے۔ آرٹس کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور نے مری شہر کے علاوہ دیہی علاقوں کے طلبا، اساتذہ اور والدین سے بھی درخواست کی کہ وہ اس قومی اہمیت کی حامل تقریب میں ضرور شامل ہوں۔
تقریب سے اہل علم و فضل کے خطاب کے علاوہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
