مری میں چھرہ پانی کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں مری سے راولپنڈی جانے والی ایک کار نمبر RLC-736تیز رفتاری کے باعث سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔
حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم ایمرجنسی ایمبولینس لے کر موقع پر پہنچ گئی اورامدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ساملی سینی ٹوریم ہسپتال مری میں منتقل کردیا۔
