Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلدیاتی انتخابات کےلیے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری

381a7756 2e3e 4af8 8ba6 bf17276fcf8f

وزیراعظم آزاد کشمیر وصدر پاکستان تحریک انصاف سردار تنویر الیاس خان  نے  کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کےلیے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں،تمام ٹکٹ ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزادکشمیر میں 31 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے اور یہ کریڈٹ  تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کریں، عوام کارکردگی، میرٹ اور کردار کی بنیاد پر ووٹ دیں تاکہ قابل نمائندے سامنے آسکیں۔گزشتہ 3 دہائیوں میں کئی حکومتیں آئیں لیکن بلدیاتی انتخابات کروانے میں ناکام رہیں۔ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے فیصلے کو عوام نے بھرپور سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار اپنی الیکشن مہم بھرپور انداز میں چلائیں لیکن کسی کی دل آزاری کسی صورت نہیں ہونی چاہیئے۔صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ  ہم نے عام انتخابات کی کمپین میں اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ وعدہ پورا ہورہا ہے اور انشاءاللہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے وژن کے عین مطابق اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہورہا ہے ۔ ٹکٹس کی تقسیم میرٹ پر کی گئی ہے اور میں تمام ٹکٹ ہولڈرز کو کہتا ہوں اپنی کمپین تحریک انصاف کے وژن کے مطابق بھرپور طریقے سے کریں لیکن اس کے ساتھ رواداری ,بھائی چارے اور باہمی عزت و احترام کو ملحوظِ خاطر رکھیں ہر ممکن کوشش کریں کہ پرامن اور دوستانہ ماحول میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں, 31 سال بعد آزادکشمیر کی عوام کی محرومیاں کا ازالہ ہورہا ہے 27 نومبر کو پی ٹی آئی کو بھرپور طریقے سے کامیاب کروائیں تاکہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کے ساتھ ساتھ ترقی اور آزادکشمیر کو بدلنے کا جو سفر ہم نے شروع کیا ہے وہ مذید تیزی سے جاری رہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے  کہا کہ تیز رفتار ترقی، عوام کو خوشحال بنانے اور انکے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کیلئے اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرررہے ہیں۔عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرین گے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481