نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے رکن مری سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی فہیم زبیرعباسی اچانک دل کادوروہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحوم اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور پیپلز پارٹی کے رہنما فٹ بالروسیم عباسی آف کیری کے چھوٹے بھائی تھے ۔ان کاتعلق مری کے علاقہ ہوکڑا کیری یوسی سہربگلہ سے تھا،بےشمار خوبیوں کے مالک فہیم زبیرعباسی گزشتہ کئی برس سے راولپنڈی اسلام آباد میں شعبہ صحافت سے منسلک تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشا آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی جس کے بعد تدفین عمل میں لائی گئی۔ نمازجنازہ میں مذہبی، سیاسی، سماجی، کارباری، صحافتی شخصیات، اہلیان علاقہ اورعزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ان کی اچانک وفات سے مری کے صحافتی برادری کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔دریں اثنا نیشنل پریس کلب اسلام آباد، مری پریس کلب اور کوہسار یونین آف جرنلسٹس نےفہیم عباسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

مرحوم کا آخری دیدار
