Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سلمان اقبال نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا

ad22338c c03c 4636 bf59 b148d68595ce

 

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کےمالک سلمان اقبال نے ارشد شریف قتل  کیس کی تحقیقات میں مدد دینے کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں سلمان اقبال نے کہا ہے کہ مجھے نواز لیگ کی حکومت میں آزاد تفتیش پر یقین نہیں لہٰذا میں پاکستان نہیں آ سکتا لیکن اس سلسلے میں ان سے جو سوال پوچھے جائیں گے ان کا وہ جواب دیں گے۔

سلمان اقبال نے  یہ بھی مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کیس کی تحقیقات کی نگرانی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا دفتر کرے تو وہ مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

اپنے بیان میں سلمان اقبال نے  اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کےادارے نے بیرون ملک جانے میں ارشد شریف کی مدد کی۔ انہوں نے سوال کیا  کہ کیا ایک دوست کی مدد کرنا جرم ہے؟ سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ میرا ارشد شریف کے قتل میں کوئی ہاتھ نہیں۔

واضح رہے کہگذشتہ  روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال نے ارشد شریف کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے سینیئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ عماد یوسف کو ہدایات دیں ۔

جس کے بعد  ارشد شریف پشاور سے دس اگست کو دبئی روانہ ہوئے ۔ کے پی حکومت نے ارشد کو ائیرپورٹ تک مکمل پروٹو کول دیا ۔ ان کا کہنا تھا چونکہ ارشد شریف قتل کیس میں  سلمان اقبال کا نام بار بار آ رہا ہے ،لہٰذا ضروری ہے کہ  سلمان اقبال کو واپس لا کر شاملِ تفتیش کیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481