سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی گاڑی کو مری میں حادثہ پیش آیا ہے تاہم وہ مکمل طور پر محفوظ رہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی مری کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔
ان کی گاڑی جمعہ کے روز مری ایکسپرے وے پر مسیاڑی کے قریب پھسل کر نالی میں گری۔
راجہ محمد فاروق حیدر کے سابق پریس سیکرٹری کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور دیگر افراد محفوظ رہے۔ قبل ازیں ریسکیہو 1122 نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کی گاڑی کو پیش آنے والے حدثے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔
