کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی۔ارشد شریف کے جنازے میں عوامی سیلاب امڈ آیا۔ فیصل مسجد کے احاطے میں ہر طرف سر ہی سر نظر آرہے تھے
ارشد شریف کی نماز جنازہ میں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں سے آنے والی سماجی و سیاسی شخصیات، صحافیوں اور سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کئی جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے، کئی لوگ دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے۔ بعد ازاں انہیں اسلام آباد کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ارشد شریف کا جسد خاکی گزشتہ روز کینیا سے پاکستان پہنچا تھا۔پاکستان پہنچنے کے بعد ارشد شریف کا جسد خاکی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔
دوسری طرف حکومت کی جانب ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیےاعلیٰ سطح کی ٹیم بھی قائم کی گئی جو تحقیقات کے لیے کینیا روانہ ہو چکی ہے۔
