مری ایکسپریس وے پر مانگا گالف کلب کے قریب ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مری کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،حادثے میں ٹرک سڑک کی سائیڈ پر الٹ گیا تھا جس کے باعث دو افراد ٹرک میں ہی پھنس کر رہ گئے، جنہیں ریسکیو1122 نے زخمی حالت میں نکال لیا تاہم ان میں سے ایک شخص ملک یعقوب ولد محمد دین سکنہ ٹیکسلا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،جبکہ قمر ولد فضل الرحمٰن کو زخمی حالت میں ریسکیو 1122 نے قریبی علاقہ سلکھیتر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔۔
