محکمہ واپڈا مری کی غفلت سے بجلی کی غیر اعلانیہ اورباربار تعطل پر شہریوں اورسیاحوں کا شدید احتجاج ، شہریوں کا کہنا ہے کہ خصوصاً مغرب کی اذان اورنماز کے وقت بجلی کی روزانہ بندش سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے نمازیوں،سیاحتی اور کاروباری حلقوں کاکہنا ہے کہ مری میں بجلی کا استعمال صرف روشنی کے حصول کیلئے کیاجاتا ہے یہاں نہ توکوئی انڈسٹری ہے اورنہ ایئرکنڈیشنزاورپنکھوں کا استعمال کیاجاتا ہے۔
انہوں نے وفاقی وزیر بجلی اورچیئرمین آئیسکواسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ذمہ داران کیخلاف سخت بجلی کی بندش کاسخت نوٹس لیاجائے اورمری کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ قراردیاجائے۔
