پاکستان تحریک انصاف کے سنیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کیخلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے قرار داد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے اہلکار سینیٹر اعظم سواتی کے گھر بغیر وارنٹ کے داخل ہوئے، ایف آئی اے حکام نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، قرارداد میں راجہ اظہر نے مزید کہا کہ اعظم سواتی پر برہنہ کرکے جسمانی تشدد کی مذمت کرتے ہیں،
راجہ اظہر کی پیش کردہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی کی گرفتاری میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
اعظم سواتی کی گرفتاری کیخلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد
