ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )مئیر ایبٹ آباد نے کہا ہے کہ سرکل بکوٹ کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔ نتھیاگلی بکوٹ روڈ کی صفائی، بکوٹ بنیادی مرکز صحت میں سٹاف کی کمی فوری دور کی جائے گی ۔
ان خیالات کا اظہار سردار شجاع نبی مئیر ایبٹ آباد نے اپنے دفتر میں تحصیل ممبر ویلج کونسل لونگال ارشد محمود کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔اس موقع پر چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ شریف حسام جمشید عباسی، چئیرمین ویلج کونسل دروازہ وسیم عباسی، چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ 2تاج عباسی ،چئیرمین سردار گلفام ودیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر حسام جمشید عباسی اور تاج عباسی کے توجہ دلانے پر سردار شجاع نبی نے محکمہ صحت سی این ڈبلیو ،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کو فوری ہدایات بھی جاری کیں اور کہا کہ گلیات سرکل بکوٹ کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اور بھرپور کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے چئیرمین وسیم دلدار عباسی نے ویلج کونسل لونگال سے کسان کونسلر و ممبر تحصیل کونسل ارشد محمود کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کہا کہ اس سے یونین کونسل پلک میں ہماری جماعت مزید مضبوط ہوگی اور ہم نئے آنے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔
