ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد ملک تنویر نے کہا ہے کہ
سرکل بکوٹ سمیت ضلع ایبٹ آباد کے دور دراز علاقوں کے سکولوں پر خصوصی توجہ دے کر ان کے مسائل حل کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد ملک تنویر کرتے ہوئےکیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ ہائی سکول بکوٹ میں سٹاف کی کمی دورکرنے کے لیے فوری طور پر کلرک تعینات کیا اور دوسری پوسٹوں پر اپنے سٹاف سے مکمل بریفنگ لی اور کہا کہ میں جلد بکوٹ کا دورہ کرکے سکول کے دیگر مسائل فوری حل کروں گا اس موقع پر چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ شریف حسام جمشید عباسی سنئیر وکیل سردار حسیب عباسی ایڈوکیٹ نوید اکرم عباسی ۔غیر سرکاری تنظیم ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر کے عبدالسلام مقصود زمان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد ملک تنویر کو سکولوں میں پڑھائی کی سہولیات اور آگہی مہم کے حوالے سے بتایا ،جس پر ڈی ای او ایبٹ آباد ملک تنویر نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ نظام تعلیم میں گریڈ سسٹم کی دوڑ میں تعلیم پھیچے رہ گئی ہے اور گریڈ آگے نکل گئے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر شرح خواندگی بڑھنے کے ساتھ جرائم کی شرح بھی تیزی سے بڑھی ،ھمیں بچوں کی نصابی سرگرمیاں کے ساتھ تربیت کی سخت ضرورت ہے۔ انھوں نے یقین دھانی کرائی کہ ایبٹ آباد دور دراز علاقوں میں تعیلمی ضروریات پوری کرنے کے لیے میں خود جاکر وہاں کے لوگوں کو اور اپنے سٹاف کو بتاؤں گا ، ہم مل کر اپنے مستقبل کے ہونہاروں کو سہولیات دیںگے ۔ چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ شریف حسام جمشید عباسی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد ملک تنویر کا شکریہ ادا کیا اور بکوٹ کے دورے کی دعوت دی ۔
