ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
پاکستان کے معروف صحافی اینکر ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے خلاف ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی ایبٹ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب ایبٹ آباد کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
اس موقع پر صدر یونین آف جرنلسٹس ایبٹ آباد راجہ ہارون جنرل سکریٹری ندیم خان جدون ۔صدر پریس کلب ایبٹ آباد سردار نوید عالم جنرل سکریٹری سردار شفیق اسٹنٹ سکریٹری جنرل فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان شاہد چوہدری ودیگر صحافیوں نے مظاہرے میں شرکت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کے قتل کے محرکات کےلیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ اس موقع پر صحافیوں نے ارشد شریف کے خاندان کو انصاف دلانے کیلئے ذبردست نعرے بازی کی۔
