کارگل کے محاذ پر جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیرخان نشان حیدر کے مزار سے نایاب اشیا اور نشان چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار پر چوری کرنے والے ملزمان سے چوری کی گئی اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مزار سے سولر بیٹریاں، نشان حیدر کاپیاں، جھنڈے اور موٹرسائیکل چوری کی تھی، علاوہ ازیں ملزمان سے پیڈسٹل فین اور موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل کئے گئے 10 ہزار روپے ریکور کیے گئے۔
کرنل شیر خان کے مزار سے چوری شدہ اشیا کی تفصیل اور ایف آئی آر کا عکس
واضح رہے کہ تین روز قبل ہونے والی چوری کی واردات میں نشانِ حیدر شہید کیپٹن کرنل شیرخان کے مزار سے تین عدد نشان حیدر کے میڈل، دو عدد جھنڈے، سٹیل پول، دو عدد مارخور بیج، ایک عدد یو پی ایس، دو بیٹریاں 200 وولٹ، ایک عدد سولر سسٹم، ایک عدد واٹر فلٹر، اور ایک عدد پیڈسٹل فین مبینہ طور پر چوری کر لیا گیا تھا
