گجرات سے طلبہ و طالبات کو پکنک کیلئے لانے والی سکول بس مری ایوبیہ روڈ دریاگلی کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی،
حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیور موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں زیادہ تر طالبات بتائی جاتی ہیں۔۔سکول کی زخمی بچیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مری شفٹ کیا جارہا ہے۔
مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد موقع پر فراہم کی اور زیادہ زخمی ہونے والی بچیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں بس دیوار سے جا ٹکرائی اور پھر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں بارہ طلبہ اور پرنسپل سمیت چار استذہ زخمی ہو گئے۔ بعد میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق زخمی پرنسپل زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
حادثے کے موقع پر دریا گلی اور گرد و نواح کے مقامی لوگوں نے مدد اور ایثار کا بے مثال مظاہرہ کیا اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کرتے رہے۔
