چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان ، امیدوار پی پی 7 , کرنل شبیر اعوان اور سردار منصور سلیم کو بنی گالہ طلب کر کے ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مجوزہ لانگ مارچ کے خد و خال کے علاوہ مری کے حلقے NA 57 کی تنظیمی و مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے لانگ مارچ میں عوام کی پھر پور شرکت یقینی بنانے اور حلقے کے سیاسی حالات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں، سردار سلیم خان نے چیئرمین تحریک انصاف کو مری کو ضلع بنانے کی مبارکباد دی۔
