محکمہ ہائی وے سب ڈویژن مری میں چندروزقبل سکیل ایک سے 4 سکیل تک 73 نئی بھرتیاں کی گئی ہیں جن میں سے چند ایک کے سواتمام بھرتیاں مری کے باہر سے کی گئی ہیں جسے مری کے مقامی لوگوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیا جا رہا ہے، سینئر صحافی اور کوہسار یونین آف جرنلسٹس کے صدر اورنگزیز عباسی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اداروں میں بھرتیوں کے معاملے میں مقامی لوگوں کی مسلسل حق تلفی کی جارھی ھے مگرعوامی نمائندگان اورسیاسی جماعتوں کے عہدیداراں اور رہنما ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ناانصافی کے خلاف بھرپور آواز نہ اٹھائی گئی تو مری کے بے روزگار نوجوانوں میں مایوسی بڑھے گی۔لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ منتخب نمائندے اورسیاسی لیڈراناس اہم ترین مسئلے پر توجہ دیں اورمری کے تمام سرکاری اداروں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیئے جائیں۔
